4

18 سال تک فری وائی فائی کی آفر، والدین نے بھی اٹھایا فائدہ، جانیے تفصیلات

یورپی ملک سوئٹزر لینڈ میں 18 سال تک فری وائی فائی کی آفر حاصل کرنے کے لیے والدین نے اپنی نومولود بچی کو وائی فائی کمپنی کے نام سے موسوم کردیا۔

سائٹزر لینڈ میں ‘ٹی وائی فائی’ نامی کمپنی نے آفر دی ہے کہ جو شخص اپنے نومولود بچے کا نام کمپنی کے نام پر رکھے گا۔ اسے 18 سال تک فری وائی فائی سروس دی جائے گی۔

کمپنی نے پیش کش کی ہے کہ اگر کوئی جوڑا اپنے بچے کا نام ‘ٹی وائی فیا’ یا ‘ٹی وائی فیوس’ رکھے گا۔ وہ مفت میں اٹھارہ سال تک انٹرنیٹ کی سہولت سے مستفید ہوسکے گا۔

اسی ضمن میں ایک والدین نے اپنی بچی کا نام ٹی وائی فیا رکھ دیا، یہ آفر اٹھارہ سال تک رہے گی۔ جس کے بعد والدین اگر چاہیں تو اپنے بچے کا نام تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ٹی وائی فیا نام سن کر مجھے منفرد اور اچھا بھی لگا اسی لیے یہ نام رکھا۔ وائی فائی کمپنی کے مطابق اس آفر کے تحت بچے کے ٹی وائی فیا اور ٹی وائی فیوس نام کے ساتھ کوئی دوسرا نام بھی ہوسکتا ہے لیکن بچے کے پیدائشی سرٹیفکیٹ پر کمپنی سے منسوب نام بھی درج ہونا ضروری ہے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

0Shares

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں